پاکستان کے وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے بین الاقوامی عدالت انصاف کی طرف سے مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں قائم کی گئی اسرائیلی یہودی بستیوں کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دینے کا خیر مقدم کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر بین الاقوامی عدالت انصاف کے ‘ورڈکٹ’ کا خیر مقدم کرتے ہوئے لکھا ہے ‘اسرائیل کو فلسطینی ریاست پر قبضے اور غیر قانونی یہودی آباد کاروں کی بستیوں کو ختم کرنا ہوگا۔ یہ فیصلہ بھی فلسطینی عوام کی جدوجہد کے جائز ہونے کو ثابت کرتا ہے۔
شہباز شریف نے مزید لکھا ‘میں عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ دو ریاستی حل سے متعقلہ قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔ ہمیں فخر ہے کہ فلسطینی کاز کے لیے پاکستان نے اپنی غیرمتزلزل وابستگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس مقدمے میں اپنا حصہ ڈالا ہے.
واضح رہے کہ بین الاقوامی عدالت انصاف نے یہ ‘ ورڈکٹ’ جمعہ کے روز جاری کیا ہے۔ اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2022 میں اس سب سے بڑی عالمی عدالت سے درخواست کی تھی