صحت مند اور محفوظ غذا ہر شہری کا بنیادی حق ہے.ایاز صادق

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا عالمی یوم تحفظ خوراک ( فوڈ سیفٹی ڈے )کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ صحت مند اور محفوظ غذا ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

فوڈ سیفٹی کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور اسکو یقینی بنانا مشترکہ ذمہ داری ہے ۔بدقسمتی سے دنیا بھر میں کڑوروں لوگ غیر محفوظ خوراک کھانے کی بدولت بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔

فوڈ سیفٹی سسٹم کو مضبوط بنا کر ملاوٹ سے پاک اور صاف ستھری خوراک تک رسائی کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔خوراک کی پیداوار ، پروسیسنگ ،پیکجنگ اور تقسیم کا عمل بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اسپیکر نے کہا خوراک کو محفوظ بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور فوڈ سیفٹی کے قوانین کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور ملکی ترقی و خوشحالی میں زراعت کا اہم کردار ہے۔ارلیمنٹ زراعت اور کسانوں کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں