اسلام آباد پولیس تھانہ شالیمار نے کارروائی کرتے ہوئے سرقہ بالجبر اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث دو گروہوں کے چار کارندے گرفتار کر لیے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق دونوں گروہ متعدد جرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے۔گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالخالق ،محمد خالد،راشد علی اور نجیب اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ملزمان کے قبضے سے نقدی، پانچ ہنڈا 125موٹرسائیکلز،موبائلفونزاور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے مختلف تھانہ جات کی حدود میں وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
پولیس نے ملزمان کے انکشاف پر ,اسلام آباد کے پانچ تھانہ جات میں درج 20 مقدمات کی برآمدگی کر لی۔ملزمان شہریوں کو مختلف مقامات پر گن پوائنٹ پر نشانہ بناتے تھے۔