گلگت بلتستان کو خوشحال دیکھنا میرا مقصد ہے صدر آصف زرداری

صدر مملکت سے پی پی پی گلگت بلتستان کے وفد نے بدھ کے روز ملاقات کی۔ صدر آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز گلگت -بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈووکیٹ کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں ہمہ موسمی روڈ انفراسٹرکچر بنانے کی ضرورت ہے۔ کیوں کہ بہتر ٹرانسپورٹ نظام سے تجارتی، اقتصادی اور سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگاہمہ موسمی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچرسے مسلسل اور قابل اعتماد نقل و حمل یقینی بنانے میں مدد ملے گی صدر نے کہا کہ اس علاقے کو ایک ترقی یافتہ اور خوشحال خطہ دیکھنا میری زندگی کا مشن اور خواب ہے یہ خطہ پورے ملک کی ترقی کا انجن ثابت ہو سکتا ہے وفد نے علاقے کے مسائل سے صدر کو آگاہ کیا صدر مملکت نے گلگت بلتستان میں ترقیاتی سرگرمیوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ گلگت -بلتستان میں کارڈیالوجی ہسپتال اور نرسنگ کالج کے قیام کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گےسکردو اور گلگت کے درمیان ہمہ موسمی سڑکوں اور سرنگوں کی تعمیر سے کاروبار کیلئے رسد اور نقل و حمل میں بہتری آئے گی وہاں بہتر ٹرانسپورٹ نظام سے سامان کی نقل و حرکت ، روابط میں اضافہ ہوگابہتر ٹرانسپورٹ سے صحت، تعلیم اور روزگار کے مواقع جیسی خدمات تک لوگوں کی رسائی میں بھی اضافہ ہوگا

صدر مملکت نے گلگت -بلتستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے گلگت کے ہوائی اڈے کو بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ان کا کہنا تھا کہ شعبہ صحت میں اقدامات سے لوگوں کو دہلیز پر صحت کی اعلیٰ معیاری خدمات فراہم کی جاسکیں گی ، صحت اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی سماجی و اقتصادی ترقی ، خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے
اس علاقے میں سیاحت سمیت اقتصادی ترقی اور تجارتی سرگرمیوں کے وسیع امکانات ہیں
اور گلگت کی ہائیڈرو الیکٹرک صلاحیت کو مقامی اور قومی توانائی کی ضروریات پورا کرنے کیلئے استعمال کیا جانا چاہیے

وفد نےسیاحت ، اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ ، بلاتعطل بجلی کی فراہمی،تعلیم وصحت کے بنیادی ڈھانچے کی ضرورت پر زور دیا اور علاقے میں موسمیاتی تبدیلیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی مسائل کے اثرات کم کرنے کےلئے اقدامات کی ضرورت ہے جنگلات کے فروغ خصوصاً اخروٹ کے درختوں کی شجرکاری سے پگھلتے گلیشیئرز کو بچانے میں مدد مل سکتی ہے
صدر مملکت نے وفد کو گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے اپنے تعاون کا یقین دلایا

اپنا تبصرہ لکھیں