قائداغظم یونیورسٹی کے سمر سیشن کی منسوخی اور ہاسٹلز کی بندش کے خلاف طالب علموں کی پریس کانفرنس

اسلام آباد قائدین سٹوڈنٹس فیڈریشن کے عہدے داروں نے جمعہ کے روزاسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔اس موقع پر قائداعظم یونیورسٹی کےپختون کونسل کےچیئر مین انعام ترین نےمطالبہ کیا کہ یونیورسٹی کے ہاسٹلز کی بندش کا نوٹیفیکیشن فوری طور پر واپس لیا جائے اور سمر سیشن کا فوری انعقاد ممکن بنایا جائے۔
سرائیکی، سندھی، پنجابی، پختون اور گلگت بلتستان سٹوڈنٹس فیڈریشنز کے نمائندوں کے ہمراہ خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائم مقام وائس چانسلر من مانے فیصلے کر رہے ہیں،سمر سیشن منسوخ ہونے سے طلباء و طالبات کا تعلیمی سال ضائع ہو رہا ہے،

سٹوڈنٹس فیڈریشنز کے نمائندوں نے کہا کہ قائداعظم یونیورسٹی نے اس دفعہ سمر سیشن منسوخ کر دیا ہےجس سےتین سو طلباء پر اسکا اثر پڑے گا اورطالب علموں کو تعلیمی نقصان پہنچنے کا احتمال ہے۔ اور سمر سیشن کی منسوخی کے نتیجے میں طالب علم سکالرشپ سے بھی محروم ہو جائیں گے۔اس سال ایسا کیا ہوگیا کہ انظامیہ ستمبر میں یونیورسٹی کھول رہے ہیں،گرمی کی چھٹیوں میں مرمت کےنام پر ہاسٹلز خالی کروائے جارہے ہیں ،ہاسٹلز خالی کرانے سے طلباء کو بہت پریشانی ہورہی ہےہمارا حق ہے سکون سے ہاسٹل میں رہنے کا۔

یونیورسٹی طالب علم راہنماوں نے کہا کہ پچھلے سات سالوں سے ایک بھی لڑکوں کا ہاسٹل نہیں بنامگر ہم یونیورسٹی کی عزت کی خاطر سڑکوں پر نہیں نکلے، یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر من مانے فیصلے کر رہے ہیں،

اس سے پہلے کبھی قائداعظم یونیورسٹی کی تاریخ میں سمر سیشن منسوخ نہیں ہوا ہے،ایسی کیا مجبوری آن پڑی ہے کہ ہاسٹلز بند کئے جا رہے ہیں سیشن ختم کیا جا رہاہے،انہوں نے ارباب اختیار سے درخواست کی کہ یونیورسٹی کے ہاسٹلز کی بندش کا نوٹیفیکیشن فوری طور پر واپس لیا جائے اور سمر سیشن آفر کیا جائے کیونکہ یہ ہمارے مستقبل کا سوال ہے یہ چاہتے ہیں کہ ہم کوئی قدم اٹھائیں مگر ہم اس طرف نہیں جائیں گے۔سہولیات اور انظامیہ کے رویہ کے مطابق یونیورسٹی کے حالات بدترین ہیں تاہم صرف طالب علوں کی محنت دور ذہانت کے باعث ہی یونیورسٹی ملک کی پہلی بہترین یونیورسٹی ہے۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں