پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے ملکی و غیرملکی تمام اثاثہ جات الیکشن کمیشن اور ایف بی آر میں ڈیکلئیرڈ ہیں۔
پوری دنیا واقف ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے جلاوطنی میں پرورش پائی۔دبئی میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ہمراہ جلاوطنی کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری مذکورہ املاک میں رہائش پذیر تھے۔
محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد دبئی کی املاک ان کی اولاد کو وراثت میں ملی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے تمام اثاثہ جات کی تفصیلات الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر شائع کی جاتی ہیں۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی دبئی کی املاک کی تفصیلات پہلے سے ہی منظر عام پر موجود ہیں۔موجودہ خبر میں کچھ نیا نہیں، نہ غیرقانونی ہے، بظاہر یہ خبر ہے اور نہ کوئی اسکینڈل۔بدنیتی پر مبنی کسی بھی کارروائی کو متعلقہ فورمز پر چیلنج کیا جائے گا۔