چین کے صدرشی نے فرانس کے دورے میں مضبوط تعاون، کے لئے بات چیت پر روشنی ڈالی

چین کے صدر شی جن پنگ نے پیر کو چین اور فرانس کے ساتھ ساتھ یورپی یونین کے درمیان تعاون پر مبنی تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا اور یوکرین میں بڑھتے ہوئے تنازعات کے درمیان بات چیت اور افہام و تفہیم سے حل کرنے پر زور دیا۔

پیپلز ڈیلی آن لائن کے مطابق شی جن جمعے سے فرانس، سربیا اور ہنگری کے چھ روزہ دورے پر ہیں، شی جن پنگ نے کہا کہ چین یورپ سے سفارت کاری میں ایک اہم اور جدیدطریقوں سے شراکت داری کے طریقے اپنائے جائیں گے۔

شی نے پیرس میں فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اور یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین کے ساتھ سہ فریقی ملاقات کے دوران کہا کہ چین اور یورپی یونین کا تعاون بنیادی طور پر “تکمیلی اور باہمی طور پر فائدہ مند” ہے۔
لندن میں بین الاقوامی تعلقات کے مشیر کیتھ بینیٹ نے کہا، “یورپی یونین عالمی معیشت کا ایک ستون ہے اور اس کے اراکین چین کےساتھ سب سے بڑے تجارتی شراکت دار ہیں۔”

اپنا تبصرہ لکھیں