پاکستان کے پہلے خلائی مشن کی لانچنگ پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی ، سپارکو اور چین کی قومی اسپیس انتظامیہ کو مبارک باد دی
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ آئی کیوب قمر کی کامیاب لانچنگ پاکستان کے خلائی پروگرام کیلئے سنگ ِمیل ثابت ہوگی پوری پاکستانی قوم کو اس اہم خلائی کامیابی پر فخر ہے صدر مملکت نے خلابازی کے شعبے میں پاکستان اور چین کے مابین تعاون کو سراہا پاکستان کو خلا بازی کے شعبے میں ترقی کی مزید منازل طے کرنا ہیں
اُمید ہے کہ پاکستان کے خلائی تحقیقی ادارے ، سائنسدان مزید محنت، لگن اور منصوبہ بندی کے ساتھ ملک کا نام روشن کریں گے