بینظیر بھٹو کے نام کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے ٹینس گراونڈ کو پر حملہ کیا گیا تاج حیدر

شہید بے نظیر کی یاد میں دس برس سے ان کے نام سے اسلام آباد میں ٹیند ٹورنامنٹ منعقد کیا جاتا ہے۔جو کہ ملک میی منعقد ہونے والا سب سے بڑا ٹینس ٹورنامنٹ ہے۔سی ڈی اے نے بے نیظیر بھٹو کے نام کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے ٹینس گراوڈ پر رات کی تاریکی میں حملہ کیا۔

جمعہ کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل تاج حیدر نے کہا اس سے قبل بے نظیربھٹو کے نام پر قائم ہونے والے ائرپورٹ کا نام بھی تبدیل کیا گیا۔

اس سے پہلے سب سے بڑے ٹینس ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے سندھ حکومت مالی مدد کرتی تھی۔اسلام آباد میں بینظیر ٹینس کورٹ کی زمیم وزارت داخلہ کے ساتھ معائدہ کر کے لیز پر لی گئی تھی۔جس کا سی ڈی اے کرایہ وصول کرتا ہے۔یہ قانونی لیز 2035 تک کے لیے قانونی طور پر موجود ہے۔

تاج حیدر نے کہا تیس سال کی محنت اور مقشت سے بنائے گے ٹینس کورٹ کو تیس منٹ میں رات کی تاریکی میں برباد کر دیا۔بینظیر ٹینس کورٹ پر حملہ کرنے کے لیے میٹرو پولیٹن نے ڈھائی لائن کا خط لکھا تھا۔جس پر میں نے سیکریٙری داخلہ سے رابطہ کر کے بات کی۔ ان کو بتایا کہ ہم ٹینس کورٹ کو بچانے کے لیے لیئے عدالت سے رجوع کریں گے۔جس کے جواب میں سیکریٹری داخلہ نے مجرمانہ طور پر حملہ کر کے برسوں کی مشقت سے بنائے گئے گراونڈ کر تباہ کر دیا۔

سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی نے کہا ہم قانون کی بالا دستی پر یقین رکھتے ہیں۔جبکہ کارکنوں کو لےکر موقع پر بھی جا سکتے ہیں۔ہم نے بینظیر کی شہادت پر پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔اور ہم قانون کی عملداری پر یقین رکھتے ہیں۔

ینظیر ٹینس کورٹ میں بین الاقوامی سطح کے ٹورنامنٹ منعقد کیے جاتے ہیں۔ جو کہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے کلینڈر میں بھی رجسٹرڈ ہے۔

اس موقع پر لیز کے مالک کامران نے بتایا سی ڈی اے کا ٹینس کورٹ اور ہمارے معائدے سے کو تعلق ہے بھی نہیں۔یہ کورٹ وزارت داخلہ کے ساتھ معائدے کے تحت وجود میں آیا اور قائم تھا۔

واحد ٹینس کلب ہے جو سب سے زیادہ ٹورنامبٹس کرتا ہے۔ پاکستان کا سب بڑا ٹینس ٹورنامنت ہوتا ہے۔ جہاں غریب بچوں بچوں کو مفت تربیت دی جاتی تھی۔جبکہ مقامی سطح کے ٹورنامنٹس بھی منعقد کرتے رہے ہیں۔سی ڈے کے ممبران اور افسران خود یہاں آکر ٹینس کھیلتے رہے ہیں۔

رات کو بارہ بجے آنے والوں نے سٹے آرڈر کو پھاڑ کر پھینک دیا۔یہ ٹینس کا بہت بڑا نقصان ہے۔چئیرمین کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کے لیے عدالت سے رجوع کریں گے۔2 راتیں ہماری کنکشن سے لائٹیں جلا کر ٹینس کورٹ کی بربادی پر جشن منایا گیا۔ اس بدمعاشی کی کاروائی کے نتیجے میں ٹورنامنٹس کا انعقاد نا ممکن بنا دیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں