صدر مملکت سے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر اور ریکٹ کی ملاقات

اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے صدر ڈاکٹر ھذال بن حمود العتیبی اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک نے صدر مملکت سے ملاقات کی اور انھیں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں یونیورسٹی کی کارکردگی اور خدمات کے بارے میں بتایاملاقات میں یونیورسٹی کی مجموعی صورتحال ، انتظامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا
بریفنگ میں بتایا گیا کہ یونیورسٹی نے تحقیق و ترقی ، جدت ، ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ کیلئے اسٹریٹجک پلان (2022-2026 ) تیار کیا ہےجس سے یونیورسٹی کے مالی اور انتظامی معاملات بہتر بنانے میں مدد ملے گی سعودی عرب یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی کیلئے اہم معاونت فراہم کررہا ہے سعودی عرب نے یونیورسٹی میں نئے بلاک کی تعمیر ، جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی میں مدد فراہم کی

صدر مملکت نے ملک میں اعلی ٰ تعلیم کے فروغ میں انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے کردار کو سراہا انھوں نے یونیورسٹی کی بہتری کیلئے اپنے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی

اپنا تبصرہ لکھیں