ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گورک کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گورک نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ
کیا جہاں ان کی ملاقات چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ہوئی۔

اس موقع پر دونوں فریقین کے درمیان بحری تعاون اور جہاز رانی سمیت دو طرفہ امور اور خطے کی بحری صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترک جنرل نے خطے کے بحری امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

اپنا تبصرہ لکھیں