صدر مملکت آصف علی زرداری کی شہید بینظیرآباد کی تحصیل قاضی احمد آمد
صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق ایم پی اے جام تماچی انڑ سے انکی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی صدر مملکت کی مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی، دعائے مغفرت
صدر مملکت کا سوگواران کے ساتھ اظہار تعزیت ، صبر جمیل کی دعا -صوبائی وزیر ضیاء الحسن لنجار ، سید غلام مصطفی شاہ ، حاجی علی حسن زرداری اور علی اکبر جمالی بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھے
صدر مملکت آصف علی زرداری کی عید کے دوسرے روز زرداری ہاؤس نواب شاہ میں ملاقاتیں
صدر مملکت نے تمام آنے والے اراکین اسمبلی، پیپلز پارٹی کے عہدیدران اور کارکنان کو عید الفطر کی مبارکباد دی
صدر آصف علی زرداری سے پاکستان پیپلز پارٹی سندہ کے صدر نثار احمد کھوڑو، ایم این اے شازیہ مری، صوبائی وزیر ضیاء الحسن لنجار ، حاجی علی حسن زرداری عید ملے .ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ، عاجز دھامرہ، ارباب لطف اللہ اور محمد علی ملکانی بھی صدر مملکت سے عید ملے علی اکبر جمالی، عاشق زرداری ، غلام شاہ لغاری، خان بہادر بھٹی ، اسرار زرداری اور دیگر افراد کی بھی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات