گلگت بلتستان کے سیکریٹری برائے وزیر اعلیٰ عثمان احمد نے چیئرمین این ایچ اے کو بابوسر بالاکوٹ روڈ ٹریفک کیلئے جلد بحال کرنے کیلئے خصوصی مراسلہ تحریر کیا ہے۔
زتائع ابلاغ کے مطابق مراسلے میں داسو ڈیم اور دیامر بھاشا ڈیم کے تعمیراتی کام کی وجہ سے سیاحوں اور مقامی لوگوں کو درپیش سفری مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ بابوسر بالاکوٹ روڈ کی جلد بحالی سے سیاحوں اور مقامی لوگوں کو درپیش سفری مشکلات حل کئے جاسکتی ہیں۔
گلگت بلتستان کو ملک کے دیگر علاقوں سے ملانے کیلئے اس وقت شاہراہ قراقرم کے علاوہ کوئی متبادل راستہ نہیں ہے اور شاہراہ قراقرم کی بندش سے مسافروں خصوصاً مریضوں اور بزرگوں کو مشکلات کاسامنا رہتا ہے۔
جس کو مدنظر رکھتے ہوئے این ایچ اے شاہراہ بابو سر کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے تاکہ علاقے میں سیاحت کے فروغ اور مسافروں کو درپیش سفری مشکلات کو حل کیاجاسکے۔