چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی خورشید شاہ، نوید قمر، یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف پر مشتمل ہوگی۔
اس حوالے سے جمعرات کے روز پارٹی چیئرمین کے سیکرٹریٹ سے ان کے پولیٹیکل سیکرٹری جمیل سومرو نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔