پاکستان میں فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات میں غزہ کے معاملات پر بات چیت

پاکستان میں فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع نے بھی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی سفیر نے غزہ کی پٹی میں بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کے مظالم اور دہشت گردی پر روشنی ڈالی صدر کا موقف تھا کہ پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا ، ہر فورم پر آواز بلند کرے گافلسطینی عوام بہادر ہیں ، اسرائیلی قبضے کے خلاف طویل جدوجہد کر رہے ہیں عالمی برادری فلسطینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے غزہ تک انسانی امداد پہنچانے کے لیے کوششیں کرے
پاکستان فلسطینی عوام کے لیے خوراک اور ادویات سمیت مزید امدادی سامان بھیجے گافلسطینی سفیر نے تعلیم کے شعبے میں پاکستان کی مدد کو سراہا
انھوں نےکہاکہ پچاس ہزار سے زائد فلسطینی پاکستان کے تعلیمی اداروں سے مختلف شعبوں میں گریجویشن کر چکے فلسطینی سفیر نے صدر محمود عباس کا سلام پہنچایا، فلسطینی عوام کے ساتھ مسلسل حمایت اور یکجہتی پر پاکستانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا

اپنا تبصرہ لکھیں