عالمی برادری نے اسرائیل کے مظالم کو مسترد کر کے غزہ کہ استقامت کو قبول کیا ہے راجہ ناصر عباس

جمعرات کے روز مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام آزادی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ غزہ کی استقامت نے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ اسرائیل کا بیانیہ دنیا نے مسترد کر دیا۔

آج دنیا میں غزہ اور مظلومین فلسطین کے حق میں باتیں ہو رہی ہیں۔مریکہ کو شکست ہوئی ہے اسرائیل کو شکست ہوئی ہے۔ اسرائیل کی سیاہ ظالمانہ مکروہ چہرہ سامنے آیا۔ایک پہلو غزہ کے مظلومین کی استقامت اور بہادری کی صورت میں ہے۔

مزاحمت کی قوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو فلسطین کے حق میں اٹھ کھڑے ہوئے۔غزہ عالم اسلام کی جنگ لڑ رہا ہے۔

سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ حیرت ہے کہ یورپ کے کھیل کے میدانوں میں فلسطین کا جھنڈہ لہرایا جا سکتا ہے لیکن پی ایس ایل میں نہیں، پاکستان میں فلسطین کے لئے چندہ اکھٹا کرنے پر پابندی ہے،فلسطین کے موضوع پر بات کرتے ہوئے ہمارے وزیر اعظم کے ہاتھ پاوں کانپے لگتے ہیں۔

فلسطین میں جاری بربریت اور ظلم کے بعد بھی ہمارے حکمرانوں کے ضمیر نہیں جاگے۔پاکستان عالم اسلام کے لئے ایک امید تھی .
میرے لئے اپنے حکمرانوں سے زیادہ کرسٹینا رونالڈو قابل احترم ہے جو بار بار فلسطین کا پرچم اٹھا رہا ہے۔ یمن کی فورسز کو سلام ہے، انتہائی کسمپرسی کی حالت میں عالمی قوتوں کو نکیل ڈالے ہوئے ہیں۔

کانفرنس سے رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین، سینئر صحافی مظہر برلاس، سید ناصر عباس شیرازی، خواجہ مدثر تونسوی، قاضی شفیق احمد، ملک اقرار حسین، سید ظہیر نقوی و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں