جمہوریہ کوریا اور نمل یونیورسٹی کے تعاون سے کوریا پر کوئز 2024 کا انعقاد کیا گیا

اسلام آباد : جمہوریہ کوریا اور نمل یونیورسٹی کے تعاون سے” کوریا پر کوئز 2024 ” کے عنوان سے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں کوریا کے سفیر پارک کیجون نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پرجمہوریہ کوریا کے سفیر، پارک کیجون، نے 2024 کوئز کے موقع پر طلباء کی علمی کارکردگی کی تعریف کی، جو کوریا کی ثقافت اور تاریخ کے حوالے سے بہترین معلومات رکھتے تھے۔ یہ تقریب جمہوریہ کوریا کے سفارت خانے اور کورین لینگویج اینڈ کلچر کے شعبہ کے تعاون سے منعقد ہوئی۔

سفیر پارک کیجون نے اپنے خطاب میں پاکستان اور جمہوریہ کوریا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں کوریائی زبان سیکھنے اور 2024 کے کوئز آن کوریا جیسے پروگراموں کے ذریعے ادا کیے گئے اہم کردار پر زور دیا۔

اس موقع پر کوئیز میں کامیاب ہونے والے شرکاء کو دلچسپ تحفہ انعامات سے نوازا گیا۔ پہلا انعام جیتنے والے سٹوڈینٹ کو 128 جی بی سٹوریج کے ساتھ سام سنگ ٹیب، دوسرا انعام جیتنے والے کو گلیکسی واچ اور دیگر سات شرکاء کو گلیکسی بڈز کے انعامات سے نوازا گیا۔

اختتامی کلمات میں، ڈین، فیکلٹی آف لینگویجز پروفیسر ڈاکٹر جمیل اصغر جامی نے تمام طلباء کو مبارکباد دی اور تمام کورین بولنے والے پاکستانی طلباء کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہوں نے دوطرفہ تعلقات اور عوام سے عوام کے مستقبل کے حوالے سے اپنی امیدوں کا اظہار کیا۔

مزید برآں ، اس تقریب میں طلباء نے اپنی خوبصورتی، علم، اور فہم کا جلوہ دکھایا اور اس کو انعامات سے نوازا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں