امریکی ویزہ کے لیے جعلی بنک سٹیٹمنٹ جاری کرنے والا ملزم گرفتار

امریکی سفارتخانے کی کی شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے نے معصوم شہری کو جعلی بینک اسٹیٹمنٹ جاری کرنے میں ملوث کراچی سے گرفتارکر لیا۔

ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل کراچی کی چھاپہ مار ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ایجنٹ کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم برین سلیم ویزا فراڈ کے گھناونے جرم میں ملوث تھا۔ملزم کو پی آئی بی کالونی کراچی سے گرفتار کیا گیا۔

ملزم خاتون شہری کو جعلی بینک اسٹیٹمنٹ جاری کرنے میں ملوث تھا۔خاتون نے اسٹڈی ویزے کے لئے امریکن ایمبیسی میں درخواست دی رکھی تھی۔ملزم کے خلاف کاروائی امریکی سفارتخانے کی درخواست پر عمل میں لائی گئی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں