روس کےسفیر البرٹ پی خوریف نے صدارتی انتخابات 2024کے دوران پاکستان میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا

اسلام آباد: پاکستان میں روسی فیڈریشن کے سفارت خانے نے پولنگ اسٹیشن نمبر 8250 پر روسی فیڈریشن کے صدارتی انتخابات 2024 پر ووٹنگ کا عمل کامیابی سے ہمکنار ہونے کا اعلان کیا۔

پاکستان میں روسی سفارت خانے کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری ہونے والے بیان کے مطابق روسی سفیر اے پی خوریف نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ،جس کے بعد سفارتخانہ کے دیگر عملے کے ارکان اور روسی شہریوں نے جمہوری ذمہ داری اور شہری فرض کی عکاسی کرتے ہوئے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔

تفصیلات کے مطابق ، مجموعی طور پر، چار امیدوار اعلیٰ عہدے کے لیے مقابلہ کررہے ہیں، جن میں: لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے لیونیڈ سلٹسکی، روسی کمیونسٹ پارٹی کے نکولائی کھریٹونوف، نیو پیپلز پارٹی کے ولادیسلاو داوانکوف، اور موجودہ صدر اور آزاد امیدوار ولادیمیر پوتن شامل ہیں۔

روس کے مرکزی الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 110 ملین روسی شہری ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں، جن میں سے 18 لاکھ سے زائد بیرون ملک مقیم ہیں۔

روس کے صدارتی انتخاب کے ضوابط کے تحت 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے امیدوار کو کامیابی حاصل ہوگی۔ ایسے معاملات میں جہاں دو سے زیادہ امیدوار ہوں اور کوئی بھی 50 فیصد ووٹ حاصل نہ کر سکے، مرکزی الیکشن کمیشن سب سے زیادہ ووٹ لینے والے پہلے دو امیدواروں کے لیے ووٹنگ کے دوسرے دور کا اعلان کرے گا۔جس کے بعد دوسرے مرحلے میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار صدر منتخب ہو گا۔

روس کا مرکزی الیکشن کمیشن 28 مارچ کے بعد انتخابی نتائج کی تصدیق کرے گا اور بعد ازاں تصدیق کے تین دن کے اندر نتائج کا حتمی اعلان کرے گا۔

روس کےسفیر البرٹ پی خوریف نے صدارتی انتخابات 2024کے دوران پاکستان میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا“ ایک

اپنا تبصرہ لکھیں