عورتوں کے حقوق کی احترام اور ان کی بہتری کے لئے ہمیشہ جدوجہد کرتے رہیں۔ محکمہ پولیس

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف ٹریفک پولیس پنجاب مرزا فاران بیگ کی ہدایات کی روشنی میں کلیم شہید سپورٹس کمپلکس میں سپورٹس گالا سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد علی ضیا ء کی سپورٹس گالا میں شرکت ۔جس میں سٹی ٹریفک پولیس مقصود احمد لون ،اے ایس پی پیپلز کالونی زینب خالد ،ایس ایچ او وویمن مدیحہ ارشاد، انچارج تحفظ سنٹر گلناز خالد نے شرکت کی۔اس موقع پر وویمن پنجاب پولیس اور ٹریفک پولیس کی رسہ کشی کی ٹیموں کے مقابلہ جات کروائے گئے جس میں وویمن پنجاب پولیس کی ٹیم نے وویمن ٹریفک پولیس کی ٹیم کو شکست دے دی ۔ سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے ۔اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ خواتین نے ثابت کیاکہ وہ ہر میدان میں سب سے آگے ہیں فیصل آباد پولیس نے ہمیشہ سے ہی عورتوں کی جان و مال کی حفاظت کو اپنا اولین فرض سمجھا ہے ۔ ملک و قوم کی ترقی میں خواتین کا کردار ہمیشہ سے ناقابل فراموش رہا ہے بین الاقوامی عورتوں کے دن پر، ہم سب کو عورتوں کے کردار کی قدر و قیمت کو سراہنے کا وقت ہے۔ عورتوں کا کردار سماج میں نہایت اہم ہوتا ہے اور ان کی محنت، قابلیت اور خدمات کی ہمیشہ قدر کیا جانا چاہئے۔ آئیے، ہم ان کے مقام کو بہتر بنانے کیلئے مل کر کام کریں اور ان کے حقوق کی حفاظت کریں۔ عورتوں کے حقوق کی احترام اور ان کی بہتری کے لئے ہمیشہ جدوجہد کرتے رہیں۔ محکمہ پولیس میں موجود تمام خواتین بہادری اور دلیری سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دینے میں مصروف عمل ہیں

عورتوں کے حقوق کی احترام اور ان کی بہتری کے لئے ہمیشہ جدوجہد کرتے رہیں۔ محکمہ پولیس“ ایک

اپنا تبصرہ لکھیں