اسلام آباد :صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خواتین اور بچوں کی سزاؤں میں انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر خصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے
سزا میں رعایت کا اطلاق 2 سال یا اس سے کم عرصہ کیلئے سزا یافتہ خواتین اور بچوں پر ہوگااس کا اطلاق سزا مکمل ہونے میں 2 سال سے کم کا عرصہ رہ جانے والی خواتین اور بچوں پر بھی ہوگا
سزا میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی ، ریاست مخالف سرگرمیوں ، اغوا، چوری ، ڈکیتی کےمجرموں پر نہیں ہوگا
کمی کا اطلاق زناءآرڈیننس، انسدادِ دہشت گردی ، غیرملکی افراد اور نشہ آور مواد کے کنٹرول ایکٹ کے تحت سزایافتہ مجرموں پر نہیں ہوگاصدر مملکت نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 اور رولز آف بزنس کے تحت دی