پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے (سوشل میڈیا x سابق ٹویٹر ) پر اپنےپیغام میں کہا ہے کہ مجھے یہ جان کر بے حد افسوس اور دکھ ہوا کہ شدید مون سون بارشوں کے باعث پاکستان کے مختلف علاقوں میں میرے عزیز پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور بہت سے افراد زخمی ہوئے۔
اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت فرمائے، ان پر اپنی بے پایاں رحمت نازل کرے اور انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
میں حکومتِ پاکستان، پاکستانی عوام، اور بالخصوص ان خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا۔ ہم زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران اپنے برادر اور ہمسایہ ملک پاکستان کی حکومت اور عوام کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے۔
اس غم کی گھڑی میں ہمارے دل اور جذبات پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہیں۔