امریکہ نے پاکستان سے سوشل میڈیا پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے منگل کو ایک بار پھر پاکستانی حکومت پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش اٹھائے، بشمول سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندیاں۔

منگل کو ایک نیوز بریفنگ کے دوران، محکمہ کے ترجمان میتھیو ملر نے حکومت کی طرف سے انٹرنیٹ پلیٹ فارمز کی بندش کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی حکام کے ساتھ اپنی مصروفیات کے دوران ان بنیادی آزادیوں کے احترام کی اہمیت پر زور دیتے رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

انہوں نے پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی کے لیے واشنگٹن کے عزم کو اجاگر کیا اور حکومت کی طرف سے انٹرنیٹ پلیٹ فارمز کی بندش کی مذمت کی۔

پاکستان میں حالیہ انتخابات میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں میتھیو ملر نے پاکستان کی نو منتخب حکومت پر زور دیا کہ وہ ملک میں مبینہ انتخابی بے ضابطگیوں کی مکمل تحقیقات کرے۔

اپنا تبصرہ لکھیں