شہباز شریف اور عمر ایوب کے وزیراعظم کے انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع

اسلام آباد: وزیراعظم کے انتخاب کیلئے اتحادی جماعتوں کے نامزد امیدوار شہباز شریف اور سنی اتحاد کونسل کے عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین کو کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ،ان رہنماؤں نے جن میں سینیٹر اسحاق ڈار، خورشید شاہ، رانا تنویر، احسن اقبال ، خواجہ آصف، انوشہ رحمان، طارق بشیر چیمہ، عون چودھری نے اتحادی جماعتوں کے نامزد وزیراعظم شہبازشریف کے کاغذات جمع کروائے، تمام اتحادی جماعتوں کی طرف سے شہباز شریف کے 8 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔

جبکہ دوسری جانب سنی اتحاد کونسل کے عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرا دیئے گئے۔سنی اتحاد کونسل کے اسد قیصر، علی محمد خان، عامر ڈوگر، جنید اکبر نے عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں