گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سید مراد علی شاہ سے بطور وزیر اعلیٰ حلف لیا.

کراچی -گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سید مراد علی شاہ سے بطور وزیر اعلیٰ حلف لیا۔ حلف برداری کی سادہ و پروقار تقریب گورنر ہاوس کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی ، تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری، نگراں وزیر اعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر اور نگراں کابینہ کے اراکین نے بھی شرکت کی۔ تقریب کی نظامت کے فرائض چیف سیکرٹری سندھ ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان نے انجام دئیے، تقریب کا آغاز قومی ترانے اور تلاوت قرآن مجید سے ہوا ۔ حلف برداری کی تقریب میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، مختلف ممالک کے قونصل جنرلز ،معروف صنعت کار اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ گورنر سندھ نے وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالنے پر سید مراد علی شاہ کو مبارکباد بھی پیش کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں