شیرافضل مروت 2 دن کے اندر تحریری معافی نامہ جمع کروائیں ورنہ کاروائی ہو گی پی ٹی آئی نے نوٹس جاری کر دیا

تحریک انصاف کی جانب سے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔ نوٹس کے مطابق شیر افضل مروت نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے ۔شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر کے خلاف بیان دیا ہے۔

پارٹی کی جانب سے بیان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا2 دن کے اندر شیر افضل مروت غیر مشروط معافی نامہ جمع کروائیں۔اگر شیر افضل مروت کا جواب تسلی بخش نہ ہوا تو پارٹی پالیسی کے تحت کاروائی کی جائے گی۔پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

شیرافضل مروت 2 دن کے اندر تحریری معافی نامہ جمع کروائیں ورنہ کاروائی ہو گی پی ٹی آئی نے نوٹس جاری کر دیا“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ لکھیں