ترجمان قومی اسمبلی کی طرف سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اسمبلی سیکرٹریٹ کے فیسیلی ٹیشن سینٹر میں نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے فیسیلی ٹیشن سینٹر رجسٹریشن کے لیے بروز ہفتہ اور اتوار کو کھلا رکھا جائے گا۔
اعلامیہ نو منتخب اراکین قومی اسمبلی سے درخواست کی گئی ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو فیسیلی ٹیشن سینٹر میں تشریف لا کر اپنی رجسٹریشن کا عمل مکمل کرائیں۔نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس سے قبل رجسٹریشن سمیت دیگر ضروری دستاویزات کا عمل مکمل کرانا ضروری ہے.