گجرات گلانوالہ میں ملک برادری کی اکثریت کا پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت اور چوہدری سالک حسین کی بھرپور حمایت کا اعلان ۔

گجرات گلانوالہ میں ملک برادری کی اکثریت نے پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت اور چوہدری سالک حسین کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ۔ جلسے میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر نائب صدر و رہنما چوہدری سالک حسین کی قیادت میں حلقہ این اے 64 اور پی پی 32 بھر میں کارکنان و محبان کی ڈور ٹو ڈور کیمپین جاری ہے ۔ گجرات بھر میں چوہدری سالک حسین سے عوام کا محبت اور امنگوں کا نیا رشتہ نئے رنگ میں رنگ چکا۔ گجرات گلانوالہ میں ملک برادری نے بھی انتخابات میں ٹریکٹر کے نشان پر مہر لگانے کا اعادہ کیا ۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ حلقے کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ الیکشن جیتنا یا ہارنا اللہ کے ہاتھ میں ہے ۔ ہمیں جب جب موقع ملا ہم نے گجرات سمیت پنجاب بھر میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے ۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں غیر مشروط حمایت پر ملک برادری سمیت گلانوالہ کی تمام عوام کا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں ۔انشاللہ تعالیٰ آٹھ فروری کو گجرات بھر سے پاکستان مسلم لیگ بھاری اکثریت سے کامیابی سمیٹے گی ۔ جلسے میں ,ملک احمد ،ملک اکبر ،چوہدری اشرف ، ملک حسن کھوکھر ،ملک ولید، نعمان بٹ، فلک شیر بھٹی عبداللہ کٹوال ،جونے شاہ مقدس عباس شاہ آف معین الدین پور اور دیگر معززین گلانوالہ نے شرکت کی ۔

اپنا تبصرہ لکھیں