ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر/ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی زیر صدارت الیکشن کے حوالے سے جائزہ اجلاس،

اجلاس میں ریٹرننگ آفیسرز ، اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز و دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی،

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر/ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے ریٹرننگ آفیسرز این اے 46 ، این اے 47 ، این اے 48 کو پولنگ اسٹیشن کے انتظامات کو بروقت کرنے کے ساتھ ساتھ عام انتخابات کا پر امن محفوظ اور کامیاب انعقاد کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ضروری اقدامات کریں، اور تمام امیدواروں کو قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کروایا جائے،

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر/ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے مزید ہدایات جاری کی کہ صفائی ستھرائی کے انتظامات ، پانی ، لائٹس ، سیکورٹی و دیگر انتظامات کو چیک کرنے اور مزید بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں،

اپنا تبصرہ لکھیں