چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری نے کہاکہ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کا کہنا ہے کہ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ہفتہ کو پشاور میں انتخابی انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کے لیے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ندیم اسلم چوہدری نے کہا کہ سیکیورٹی کے وسیع تر اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ صوبے بھر کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں