گورنر سندھ سے تھائی لینڈ کے چیف اومبڈسمین اور انٹرنیشنل اومبڈسمین انسٹیٹیوٹ ایشیا ریجن کے صدر سومسک سوان سوجریت کی ملاقات

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے تھائی لینڈ کے چیف اومبڈسمین اور انٹرنیشنل اومبڈسمین انسٹیٹیوٹ ایشیا ریجن کے صدر سومسک سوان سوجریت (Somsak Suwansujrait)نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں انکی اہلیہ اور تھائی لینڈ کے صوبے ریونگ کی صدر ریڈ کراس چیپٹر مسز نیپا بھی ہمراہ تھیں۔ ملاقات میں صوبائی محتسب اعجاز علی خان اور صوبائی محتسب کی مشیر ریحانہ میمن بھی موجود تھیں ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ محتسب کا ادارہ سرکاری محکموں کے خلاف عوام کی شکایات کا ایک اہم فورم ہے، محتسب کے ادارے سے بغیر کسی معاوضے کے انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جاتی ہے،کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ محتسب کے دونوں اداروں میں وفودکے تبادلے کے ذریعے افسران کی صلاحیتوں کو بڑھایا جاسکتا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ گورنر ہاو¿س میں بھی لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے امید کی گھنٹی لگائی گئی ہے، بیل آف ہوپ کو 24 گھنٹے اور ڈیجیٹلائزڈ کردیا گیا ہے۔ بعد ازاں تھائی لینڈ کے محتسب نے گورنر سندھ کے ہمراہ امید کی گھنٹی بجائی، انہوں نے قائد روم کا دورہ کیا اور طاقتور پاکستان کے راشن بیگز کا معائنہ بھی کیا ۔

اپنا تبصرہ لکھیں