بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں پومیرین کبوتروں کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا

پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی نے پومیرین کبوتر اور پاؤٹر کبوتر کے مقابلے کا انعقاد کیا جس کا انعقاد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے شعبہ کلینیکل اسٹڈیز نے پاکستان پومیرین کلب اور رائل پاؤٹر کلب کے اشتراک سے کیا تھااس موقع پر عمان سے معروف بین الاقوامی جج ”علی الجلدانی” مہمان خصوصی تھے اور انہوں نے بارانی زرعی یونیورسٹی کی پومیرینکبوتر اور پاؤٹر کبوترکی مختلف اقسام کے درمیان ایک خوبصورت مقابلہ منعقد کرنے کی کوششوں کو سراہامقابلے میں پومیرینکبوتروں کی 300 سے زائد اقسام کے مختلف کیٹیگریز میں مقابلہ کیا گیا۔ ایونٹ کے گرینڈ چیمپئن محمد اصغر خان خٹک تھے جو پومیرین کلبکے صدر بھی ہیں ڈاکٹر محمد عارف ظفر چیئرمین شعبہ کلینیکل سٹڈیز نے کہا کہ یہ شو پرندوں سے محبت کرنے والوں اور ڈی وی ایمکے طلباء کی تربیت کے لیے ایک شاندار اور صحت مند سرگرمی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں