لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں سرفہرست

ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) خطرناک حد تک بلند ہو گیا ہے جس کے بعد لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں سرفہرست ہے۔

تفصیلات کے مطابق فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے اور شہر کا مجموعی اے کیو آئی 374 ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

اس وقت درجہ حرارت 14 ڈگری سیلسیس اور نمی 88 فیصد ہے۔

اس حوالے سے انتظامیہ نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور گھر سے نکلتے وقت فیس ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں