واہ کینٹ کا خاندان سیلابی ریلے کی نذر، 10 افراد میں سے 5 کو زندہ بچا لیا گیا، 5 تاحال لاپتہ

جھاری کس، تحصیل حسن ابدال (ضلع اٹک) میں واہ کینٹ سے تعلق رکھنے والا ایک خاندان سیلابی ریلے کی زد میں آ گیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب خاندان کے 10 افراد ویگو گاڑی میں سفر کر رہے تھے اور اچانک سیلابی پانی میں بہہ گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسین کی قیادت میں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ اب تک پانچ افراد کو زندہ نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ باقی پانچ افراد کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو ٹیمیں پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ غوطہ خور بھی موقع پر موجود ہیں اور پانی میں لاپتہ افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاپتہ افراد میں چار خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں، جب کہ زندہ بچائے گئے افراد میں چار مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں