صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے انڈونیشیا کے سبکدوش ہونے والے سفیر ایڈم ملاورمن ٹوگیو کی ملاقات

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے انڈونیشیا کے سبکدوش ہونے والے سفیر ایڈم ملاورمن ٹوگیو کی ایوان صدر میں ملاقات ہوئی ۔

اس موقع پر صدر مملکت کا دونوں ممالک کو مزید قریب لانے کیلئے انڈونیشیا کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، اقتصادی، ثقافتی اور سیاسی تعلقات مزید فروغ دینے پر زور دیا۔

ڈاکٹر عارف عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ اپنے قریبی، دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں ممالک مذہبی اور ثقافتی وابستگیوں اور مختلف امور پر یکسانیت کے حامل ہیں۔

تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون بڑھانا پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا اہم عنصر ہے۔پاکستان تجارت، ثقافت، سیاحت اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ انڈونیشیا کے تاجر پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں ، سرمایہ کاری دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھائیں۔پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید بہتر بنانے کیلئے باہمی سیاسی اور ثقافتی تبادلوں میں اضافہ ناگزیر ہے۔

اس موقع پر سبکدوش ہونے والے انڈونیشین سفیر
نے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کو دوطرفہ تعلقات مزید فروغ دینے کیلئے تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کو متنوع بنانا چاہیے۔دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازیں کھولنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں جو دونوں برادر ممالک کو مزید قریب لائے گی۔پاکستانی طلباء انڈونیشیا میں تعلیمی وظائف حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔

مزید برآں ، صدر مملکت نے سفیر کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں