ترکیہ ریڈکریسنٹ کے سربراہ کی سردار شاہد احمد لغاری سے ملاقات

اسلام آبا د: ہلالِ احمر پاکستان کے چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری سے ترکیہ ریڈکریسنٹ کے پاکستان میں ہیڈ آف ڈیلی گیشن ارگسٹ لمکا (Ergest Limka) کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے اور انسانیت کی خدمت کے دائرہ کار کو وسعت دینے سمیت دیگر اُمور پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں انسانیت کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر آگے بڑھنے کے عہد کی بھی تجدید کی۔

اِس موقع پر سردار شاہد احمد لغاری نے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات و تعاون کو سراہتے ہوئے اِس بات کا اظہار کیا کہ انسانیت کی خدمت کے دونوں ادارے بھی باہمی تعاون کو بڑھاتے ہوئے ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہوں گے۔

انہوں نے ترکیہ ریڈکریسنٹ کی ہلالِ احمر پاکستان کے ساتھ شراکت داری اور تعاون کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ترکیہ ریڈکریسنٹ کے نئے ہیڈ آف ڈیلی گیشن جناب ارگسٹ لمکا کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ سردار شاہد احمد لغاری نے کہا کہ ترکیہ ریڈکریسنٹ نے ہر کڑے وقت میں ہلال ِاحمر کو بھرپور سپورٹ کیا ہے۔

ملاقات کے دوران ڈیزاسٹر ریسپانس، صحت عامہ، کمیونٹی ڈویلپمنٹ سے متعلق تعاون کو بڑھانے کا عندیہ دیا گیا۔ دونوں اطراف سے قدرتی آفات، سانحات سے قبل پیشگی تیاری، متاثرین کیلئے ریلیف کی فراہمی اور عملہ کی استعداد ِ کار بڑھانے پر مکمل اتفاق کیا گیا۔ ہلالِ احمر پاکستان کی جانب سے سردار شاہد احمد لغاری نے ترکیہ ریڈکریسنٹ کے سربراہ ارگسٹ لمکا کو یادگاری شیلڈ بھی کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں