ایف آئی اے نے صوبہ کے پی میں دوسرا زون بنا لیا

وفاقی تحقیقاتی اداے ایف أئی اے نےصوبہ خیبر پختونخواہ کو 2 زونوں میں تقسیم کردیا۔اس سے قبل ایف آئی اے خیبر پختونخواہ ایک ہی زون پر مشتمل تھا۔اتوار کے روز ترجمان ایف أئی اے کی طرف سے جاری بیان میں صوبے میں دوسرے زون کی تشکیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ترجمان ایف أئی اے عبدلغفور کا کہنا ہے کہ ادارے کی کاکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے ایف آئی اے کا اہم قدم ہے۔

نئے بننے والے زونز میں پشاور زون اور کوہاٹ زون شامل ہیں۔پشاور زون کے اختیارات پشاور، مردان، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن تک ہونگے جس کا زونل ہیڈ کواٹر پشاور مین ہوگا۔جبکہ کوہاٹ زون کے اختیارات کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈویژنوں پر مشتمل ہوگا جس کا کوہاٹ میں زونل ہیڈ کواٹر ہوگا۔نئے زون بنانے کا مقصد خدمات کی فراہمی کو بہترین کرنا ہے.جس کے نتیجے میں عوامی شکایت کے بروقت ازالے میں مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں