اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے افغان پناہ گزینوں کی برطانیہ میں آبادکاری کے لئے خصوصی پروازیں

اسلام آباد : برطانوی ہائی کمیشن کے خصوصی وفد کی پروازوں کے حوالے سے پاکستان سول ایویشن اتھارٹی کے سینئر حکام سے ملاقات کی۔برطانوی ہائی کمیشن کے وفد کی قیادت پولیٹیکل قونصلر ذوئی وئیر/Zoe Ware نے کی۔جبکہ سول ایوی ایشن سینئر حکام کی قیادت ڈائریکٹر سیکیورٹی ایئر کموڈور (ر) شاہد قادر نے کی۔اس موقع پر سول ایویشن حکام میں سی او او/ ایئرپورٹ منیجر IIAP اور ان کی سیکیورٹی ٹیم کے حکام بھی موجود تھے۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ، اس ملاقات میں برطانوی ہائی کمیشن اور سول ایویشن حکام نے افغان پناہ گزینوں کی برطانیہ منتقلی کے لئے پروازوں کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ، افغانستان سے آئے مخصوص امیگریشن کیٹیگری کے افغان پناہ گزینوں کی ایک خاص تعداد کو خصوصی پروازوں کے ذریعے برطانیہ منتقل کیا جائے گا۔ ان خصوصی پروازوں کا آغاز رواں ماہ کے آخر میں شروع ہوگا جبکہ انخلاء دسمبر 2023 کے آخری ہفتے تک مکمل کر لیا جائے گا ۔

ڈائریکٹر سیکیورٹی سول ایویشن نے ڈائریکٹر جنرل سول ایویشن کا خصوصی پیغام برطانوی ہائی کمیشن وفد کو پہنچایا۔

اس موقع پر اے این ایف، ایف آئی اے، کسٹمز، اے ایس ایف اور پی آئی اے کے نمائندے بھی موجود تھے

برطانوی حکومت افغان پناہ گزینوں کی برطانیہ منتقلی کے لئے خصوصی پروازوں کے حوالے سے تعاون فراہم کرنے پر پاکستان سول ایویشن کی شکرگزار ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں