انڈونیشیا کے سفیر ایڈم ملاورمن ٹوگیو کی نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے نیول ہیڈکواٹرز میں ملاقات

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات انڈونیشیا کے سفیر ایڈم ملاورمن ٹوگیو نے نیول ہیڈکواٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ، جہاں ان کی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات ہوئی۔جس میں دونوں فریقین کے مابین باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ، معزز مہمان نے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور انکے لئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔

انڈونیشیا کے سفیر نے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

اپنا تبصرہ لکھیں