نگران وزیرِ اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ سے چائینہ آئل اینڈ فوڈ اسٹفز کے وفد کی صدر لوآن رائیچینگ کی ملاقات

اسلام آباد: نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے چائینہ آئل اینڈ فوڈ اسٹفز COFCO کے وفد کی صدر لوآن رائیچینگ (Luan Richeng) کی قیادت میں بیجنگ میں ملاقات ہوئی۔جس میں وزیرِ اعظم نے شرکاء کو پاکستان کے رزعی شعبے کے حوالے سے آگاہ کیا.

میڈیا رپورٹس کے مطابق ، وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت زرعی شعبے کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے جب کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل میں بھی زراعت کے شعبے کو شامل کیا گیا ہے.

پاکستان نہ صرف زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے کوشاں ہے بلکہ زرعی پیداوار کی پراسیسنگ اور برآمدات میں اضافے کیلئے اقدامات کر رہا ہے.

کوفکو کے وفد پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا جس کا وزیرِ اعظم نے خیرمقدم کیا.

اپنا تبصرہ لکھیں