ڈی جی پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی بنگلہ دیش میں 58 ویں سول ایویشن کانفرنس میں شرکت

اسلام آباد: پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (PCAA) کے ڈائریکٹر جنرل اور ان کی ٹیم نے ڈھاکہ، بنگلہ دیش میں 58 ویں ڈی جی سی اے کانفرنس میں شرکت کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر آپریشنز، ڈائریکٹر (DAAR), ڈائریکٹر(CATI),جوائنٹ ڈائریکٹر ICAO Cell ڈائریکٹر جنرل کے ہمراہ ہیں۔

یاد رہے بنگلہ دیش میں پندرہ اکتوبر کو شروع ہونے والی 58 ویں ڈی جی سی اے کانفرنس کا آج آخری دن ہے۔

کانفرنس کا موضوع نیکسٹ جنریشن آف ایوی ایشن پروفیشنلز (NGAP) کے اقدام کے ساتھ ساتھ ICAO میں جینڈز/صنفی مساوات کے پروگرام کو فروغ دینا ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ، پی سی اےاے وفد کی مختلف ممالک اور تنظیموں کے مندوبین کے ساتھ ملاقاتیں اور بات چیت ہوئی۔

اس حوالے سے ڈی جی پی سی اے اے نے استعداد کار کی تعمیر اور نفاذ پر ایک سیشن میں ناظم کی حیثیت میں بھی شرکت کی۔ پی سی اے اے کے مندوبین نے ICAO بیورو آف کیپیسٹی ڈویلپمنٹ اینڈ امپلیمینٹیشن کے ڈائریکٹر سے ملاقات کی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ICAO اور یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (EASA) کے ساتھ پاکستان کے آئندہ دوروں پر بات چیت بھی ہوئی۔ شہری ہوا بازی کے مختلف پہلوؤں پر برطانیہ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے مندوبین کے ساتھ دو طرفہ بات چیت بھی ہوئی۔

مزید برآں ، پی سی اے اے وفد نے فلائٹ سیفٹی فاؤنڈیشن (FSF) کے مندوبین کے ساتھ فلائیٹ سیفٹی کے بارے میں خیالات اور تجربات کا تبادلہ کیا اور شہری ہوا بازی میں سیفٹی کلچر کے فروغ پر بھی بات چیت کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں