نگراں وزیراعظم کی بین الاقوامی کان کنی کمپنی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کہتے ہیں کہ پاکستان میں 6000 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے معدنی ذخائر موجود ہیں۔

نیو یارک میں انوار الحق کاکڑ نے ریو ٹنٹو گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نگراں وزیراعظم نے ریو ٹنٹو گروپ کو معدنیات اور کان کنی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، جس پر سی ای او نے شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب، نگراں وزیر خارجہ جلیل عباسی جیلانی نے روسی ہم منصب سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی امور پر گفتگو کی گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں