اسلام آبادپولیس کی غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کاروائی334 گرفتار

اسلام آباد پولیس کی غیر قانونی طور پر شہر میں رہائش پزیر غیر ملکیوں کے خلاف کاروائیاں۔کارروائیوں میں اسلام آبادپولیس نے رواں سال غیرقانونی رہائش پذیر غیرملکیوں کے خلاف 99 مقدمات درج کرلیئے ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ان مقدمات میں 334 غیرملکیوں کو گرفتار کیا گیا۔جس کے نتیجے میں 289 غیرملکی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں اور عدالتی فیصلوں کے منتظرہیں۔

غیر قانونی طور پر مقیم گرفتار افراد میں سے 89 مقدمات کے چالان مجاز عدالتوں میں بھجوائے جاچکے ہیں۔ان مقدمات میں ملوث 16 غیرملکی ضمانت، 15 تھانہ جات میں موجود ہیں جبکہ 15 کو تفتیش میں بری کیا گیا۔

پاکستان میں قیام ملکی قوانین کے مطابق ہی ممکن ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ غیر قانونی رہائش پذیر افراد کی معاونت کرنے والے پاکستانیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی۔
رہائشی، مالی اور روزگار کی شکل میں غیر قانونی مقیم افراد کو معاونت کرنا جرم ہے۔جس پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ہمارے زرائع کے مطابق گرفتار افراد میں اکثریت افغانیوں کی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں