نگران وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج کا اپنے علاقے پہنچنے پر فقید المثال استقبال

کوئٹہ (09 ستمبر 2023): نگران وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج نے وزارت کا قلمدان سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ کوئٹہ کا دورہ کیا۔ مسیحی برادری سمیت علاقے کے لوگوں نے شاندار استقبال کیا اور جلوس کی شکل میں انہیں ان کی رہائش گاہ تک پہنچایا گیا۔

نگران وفاقی وزیر بننے پر علاقے کے لوگوں نے مبارکباد دی۔ وفاقی وزیر نے مسیحی برادری سے اظہارِ یکجتی کے طور پر واک کیا۔ بعد ازاں نگران وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی 76 سالہ تاریخ میں پہلی بار انسانی حقوق جیسے وزارت مسیحی برادری کو دی گئی ہے۔ اقلیت اور خاص کر مسیحی برادری اس پر تہہ دل سے مشکور ہیں۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان سے محبت رگ رگ میں موجود ہے۔ خلیل جارج نے مسیحی برادری اور علاقے کے لوگوں کو یقین دہانی کرادی کہا کہ لوگوں کی خدمت اولین ترجیح ہے لوگوں کے مسائل کو ان کے دہلیز پر حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں