اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی چترال میں پاک افغان سرحد پر فوجی چوکیوں پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

اسلام آباد (سی این این اردو): اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے بدھ کے روز چترال میں پاک افغان سرحد پر فوجی چوکیوں پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی اور شہداء کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کا اظہار کیا۔

اسپیکر کا حملے کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالی سے شہداء کے درجات کی بلندی دعا۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر انسانیت اور ملک دشمن ہیں۔

راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہماری مسلح افواج کے جوانوں نے بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں اور پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں