اسلام آباد (سی این این اردو): معروف فنکار، فلم پروڈیوسر اور ہدایت کار، جمال شاہ نے عبوری حکومت میں حلف اٹھانے کے بعد جمعے کے روز پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کا دورہ کیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ، وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت نے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن فارینہ مظہر ڈائریکٹر جنرل ایوب جمالی اور پی این سی اے کے دیگر افسران سے ملاقات کی۔
ایوب جمالی نے جمال شاہ کو تعارفی بریفنگ دی اور انہیں پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے کام کے بارے میں آگاہ کیا۔
افسران سے خطاب کرتے ہوئے جمال شاہ نے کہا کہ وہ ملک میں ثقافت اور فنکار برادری کی بہتری اور ترقی کے لیے کام کریں گے۔