اسلام آباد (سی این این اردو ): پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضا فے کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی کال پر ملک بھر کی طر ح وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے تین مقامات جی نائن، پی ڈبلیو ڈی اور ترامڑی چوک پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے جس کی قیادت نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم، نائب امیر جماعت اسلامی اسلام آباد محمد کاشف چوہدری اورملک عبد العز نے کی، مظاہرین نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضا فے پر پی ڈی ایم اور نگران حکومت کے خلاف زبر دست نعر ے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ قیمتوں میں اضا فے کو فوری طور پر واپس لیا جا ئے۔
مظاہرین سے خطاب کر تے ہو ئے میاں محمد اسلم نے نگراں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کی اور کہامو جو دہ نگران حکومت کو پی ڈی ایم حکومت کا ہے، غلام قیادت نے آئی ایم ایف کی اشاروں پر عوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم گرا کران کا زندہ رہنا مشکل بنادیا ہے، ملک پر مسلط طبقہ غربت ختم کر نے کی بجا ئے غر یب کو ختم کر نے پر تُلا ہوا ہے،نگران حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے اور عوام کو ریلیف دیا جائے، انھوں نے کہا پٹرولیم مصنوعات، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں ہرشربا اضافے نے غریب عوام کو زندہ درگور کر دیاہے، پی ڈی ایم حکومت کا دور تاریخ کا بدترین دورتھا،عوام پہلے ہی بیروزگاری، بدامنی،بھوک وافلاس اور گیس بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان تھے اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان ان پر بجلی بن کر گرا ہے، میاں محمد اسلم نے کہا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں سمیت روزہ مرہ کے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگا جس سے ایک غریب وعام آدمی کا جینا مشکل ہوجائے گا۔
محمد کاشف چوہدری نے کہا نگران حکومت سے توقع تھی کہ گزشتہ پانچ برس کے ظالمانہ اقدامات کے ازالہ کے طور پر مہنگائی میں کمی کر کے پسے ہوئے عوام کو ریلیف دے گی مگر یوم آزادی کے ایک روز بعد ہی عوام پر پٹرول بم گرا دیا گیا، آئی ایم ایف کے کہنے پر غریبوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، ملک کی آدھی سے زیادہ آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے، لوگ اپنی بنیادی ضروریات پوری نہیں کر سکتے، ماضی کی حکومتوں نے عوام سے سب کچھ چھین لیا۔
ملک عبد العزیز نے کہا نگراں وزیر اعظم انوار الحق پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بجائے عام انتخابات وقت پر کروانے پر توجہ دیں، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیاجائیماضی کے حکمرانوں نے قرضے لے کر خود ہڑپ کر لیے اور ادائیگی کے لیے قوم کا خون نچوڑا، غریبوں پر بے جا ٹیکسز عائد کیے گئے اور پٹرول، بجلی، گیس اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر کے عوام کا جینا حرام کر دیا گیا۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ حکمران اپنی مراعات کم کرتے، مفت پٹرول، بجلی اور گیس کے استعمال پر پابندی لگتی اور ملک کے وسائل عوام پر خرچ ہوتے، مگر تجربات سے ثابت ہو چکا ہے کہ ایوانوں میں براجمان ظالم جاگیردار اور کرپٹ سرمایہ دار انھیں قوم کی فلاح و بہبود سے کوئی غرض نہیں۔