اسلام آباد :برسلز (بیلجیم) سے تعلق رکھنے والے معروف کاروباری شخصیت سینیئر رہنما ایڈوائزر گرین پارٹی امجد شاہ کاکا خیل ، میاں فریز الدین کاکا خیل افیسر پشاور ایئرپورٹ ، نے اسلام آباد میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ملکی سلامتی، اندرونی و بیرونی چیلنجز، اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
امجد شاہ کاکا خیل نے گورنر خیبرپختونخوا کو “معرکۂ حق” اور “بنیان المرصوص” کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی، اور افواجِ پاکستان، پاک فضائیہ کے بہادر جوانوں اور شہداء کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام، افواج اور سیاسی قیادت نے باہمی اتحاد و یکجہتی سے اندرونی و بیرونی محاذوں پر دشمنوں کو واضح پیغام دیا کہ پوری قوم ایک ہے۔
انہوں نے بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول وین پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ BLA جیسے عناصر معصوم بچوں کو نشانہ بنا کر اپنی بزدلی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بلوچ روایات کے خلاف ہے، اور جو لوگ خود کو بلوچ کہہ کر ایسی حرکتیں کرتے ہیں، انہیں شرم آنی چاہیے۔