عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) کے صدر نواف سلام آج اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ اب وہ لبنان کے نئے وزیراعظم کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
نواف سلام 2018 سے عدالت میں اپنے فرائض انجام دے رہے تھے اور گزشتہ سال فروری میں اس کے صدر مقرر ہوئے جبکہ ان کی مدت صدارت 2027 میں ختم ہونا تھی
آئی سی جے’ کے شعبہ اطلاعات نے بتایا ہے کہ عدالتی ضابطے کی شق 14 کے تحت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ان کی جگہ لینے والے نئے صدر کے انتخاب کی تاریخ مقرر کرے گی۔ عدالت کا جج منتخب ہونے کے لیے جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل میں بالترتیب 97 اور 8 ووٹوں کی خالص اکثریت حاصل کرنا ہوتی ہے۔ ضابطے کی شق 15 کے مطابق، نئے صدر سبکدوش ہونے والے نواف سلام کی مدت مکمل کریں گے۔
نواف سلام اس سے پہلے 2007 سے 2017 تک اقوام متحدہ میں لبنان کے مستقل نمائندے کی حیثیت سے کام کر چکے ہیں۔
عالمی عدالت انصاف 15 ججوں پر مشتمل ہے۔ ان میں پانچ کا انتخاب ہر تین سال کے بعد ہوتا ہے جن کے متواتر منتخب ہونے پر کوئی پابندی نہیں۔ ججوں کو ان کی قومیت کے بجائے اہلیت کی بنیاد پر چُنا جاتا ہے تاہم کسی ملک سے دو جج نہیں ہو سکتے۔ عدالت کی ترکیب میں توازن یقین بنانے کی کوشش بھی کی جاتی ہے۔