صدر مملکت آصف علی زرداری نےمدارس رجسٹریشن ترمیمی ایکٹ 2024 کی منظوری دے دی سوسائٹی رجسٹریشن ترمیمی ایکٹ 2024 صدر مملکت کے دستخط کے بعد ایکٹ بن گیا
وزیر اعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت نے بل سے متعلق سمری کی منظوری دی صدر مملکت نے 27 دسمبر کو سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی ایكٹ 2024 پر دستخط کئے ہیں سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی ایکٹ کا بل 20 اکتوبر کو سینیٹ اور 21 اکتوبر کو قومی اسمبلی سے منظور ہوا تھا صدر مملکت آصف علی زرداری نے مدارس رجسٹریشن سے متعلق ترمیمی آرڈیننس بھی جاری کردیا
صدر مملکت نے سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس 28 دسمبر کو جاری کیاآرڈیننس کے ذریعے ایکٹ کے سب سیکشن 5، 6، 7 میں ترامیم کی گئی ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی سفارش پر صدر مملکت نے آرڈیننس کی سمری کی منظوری دیدی۔